Home / Blog / والی بال 2

والی بال 2

ٹیم

خاور عباس بھٹہ

پیشہ کے اعتبار سے ڈیزائنر ہیں اور کویت کی بڑی معروف کمپنی میں سینیئر ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ شخص مختلف انتہاؤں کا حسین امتزاج ہے۔ ادب کو جگت کا تڑکہ لگائیں یا پہلوانی میں “حلیمی” مکس کریں دونوں ہی بڑے عجیب لگیں گے لیکن اس شخص کی ریسیپی میں یہ سب چیزیں اس خوبصورتی سے گھلی ملی ہیں کہ ہر چیز اپنا اپنا ذائقہ بھی دیتی ہیں اور کوئی دوسرے پر حاوی بھی نہیں ہوتی۔ ایسا لگتا ہے گوجرانوالہ شہر میں لکھنؤ آباد ہو۔

ڈیل ڈول ایسا کہ قبضہ گروپ کے ڈان کے طور پر متعارف کروائیں تو سب یقین کر لیں یہ الگ بات ہے کہ جب آپ انہیں اپنی جائیداد واگزار کروانے لے جائیں تو دوسرے فریق کی “دکھ بھری کہانی” سے اتنے متاثر ہوں کہ آپ سے جائیداد کی دستاویزات لے کر مخالف فریق کو دے دیں اور آپ کو حج پر جانے کا مشورہ دیں۔

سجاد نوید

فیس بک کی ہردلعزیز شخصیت۔ “پاکستانیز ان کویت”، “جابز ان کویت” “کویت میٹریمنی” اور “ھلا پاکستان” کے علاوہ بہت سے معروف پیجز کے ایڈمن ہیں۔ ذہین، خوش شکل، خوش مزاج، یار باش، برسر روزگار اور کنوارہ۔ (ان کی آخری خصوصیت ہضم نہیں ہوئی نا! میرا بھی یہی حال ہے)

اصول پسند اتنا کہ اگر کوئی غلطی کرے تو خود کو بھی معاف نہیں کرتا۔ البتہ کچھ “انتہائی قریبی” دوستوں کو استثناء دیا ہوا ہے۔ فدوی اس فہرست سے مستثناء ہے۔

(جاری ہے)

والى بال

By: Ijaz Ahmad Ijaz

Comments

comments

About Ijaz Ahmad Ijaz

Leave a Reply